• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومتی کارکردگی سامنے آگئی: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن —فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن —فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومت کی کارکردگی سامنے آ گئی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات میں نالے صاف ہیں مگر حقیقت کل سب نے دیکھ لی۔

ان کا کہنا ہے کہ شارعِ فیصل پر کروڑوں روپے لگا دیے، نکاسیٔ آب کا نظام ٹھیک نہیں ہوا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ 14 سال میں پیپلز پارٹی نے کوئی بڑا پروجیکٹ کراچی کے لیے نہیں بنایا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پہلے اندرونِ سندھ سے کراچی ٹرانسفر کرتے ہیں، پھر اندرونِ سندھ میں نئی بھرتیاں کر لیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھرتیوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہے، سندھ حکومت کا کام صرف لوٹ مار ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابت رکوانے عدالت گئیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کر آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں، مرضی کے نتائج کے لیے جیالے آر اوز لگائے جا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذرا سی بارش ہوتی ہے اور بجلی بند کر دی جاتی ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ لوٹ مار میں سب شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید