• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر PTI کے سیکٹر انچارج بنے ہوئے ہیں، شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹر انچارج بنے ہوئے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر مملکت وقت ضائع کرنے کے بعد حکومت کی سمریاں مسترد کردیتے ہیں۔

صدر کا ریموٹ دراصل عمران خان کے پاس ہے، جو بنی گالا میں موجود ہیں،  وہ جب چاہیں انہیں آن یا آف کردیتے ہیں۔

صحافی کے سوال پر وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صدر مملکت اس وقت پی ٹی آئی کے قانون توڑ سیکٹر کے انچارج بنے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر بھی اسی سیکٹر میں تھے اور ان سب سے بڑے عمران خان ہیں، جو آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کو لتاڑ رہے ہیں، اس رویے پر عوام کو تحفظات ہیں، عمران خان ایسی بدمعاشی زیادہ دیر نہیں کر سکیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوئے، عمران خان حکومت نے اسمبلی میں کوئی قانون سازی نہیں کی۔

پی ٹی آئی حکومت زیادہ تر قوانین آرڈیننس کے ذریعے لے کر آئی، عمران خان نے کل بھی تقریر میں اداروں کو نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید