• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد نے قتل کیس کے ساتوں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر ملزمان کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والے پستول سے متعلق کیس کو الگ چلایا جائے۔ عدالت نے مقتول کی تمام اشیاء اس کے قانونی ورثاء کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس کیس میں انعام اللہ بٹ، عمران اللہ بٹ اور محمد عذیر خان جیل میں جبکہ باقی چاروں ملزمان ضمانت پر تھے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے یکم اگست 2019کو مقتول کے بیٹے متین الرحمان سکنہ دھرم پورہ بھوسہ منڈی صدر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جس کے مطابق وقوعہ کی رات گھر کی گھنٹی بجنے پر جب اس کے والد نے دروازہ کھولا تو انعام اللہ بٹ، عمران اللہ بٹ، محمد عذیر خان، طاہر جنید، رحمان علی عرف منا اور دو نامعلوم افراد باہر موجود تھے، والد کے باہر جاتے ہی انعام اللہ بٹ، عمران اللہ بٹ، عزیز خان نے فائرنگ کر دی ، گولیاں لگنے سے میرے والد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔
اسلام آباد سے مزید