• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے پھیروں کے دوران نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی، نیتو کپور

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ، ماضی کی شہرت یافتہ ہیروئن اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے موقع پر رشی کپور کے ساتھ پھیرے لیتے وقت وہ نشے کی حالت میں تھیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ شادی کی اس تقریب میں پانچ ہزار سے زیادہ مہمان تھے، جن میں بہت سے تو بن بلائے مہمان تھے۔ جس کی وجہ سے ہم  دونوں کی حالت خراب تھی، رشی کپور ہجوم سے گھبراتے تھے، اور میں نشے کی حالت میں تھی۔ 

یاد رہے کہ سوا دو برس قبل رشی کپور کے انتقال کے بعد سے نیتو کپور خود کو کافی تنہا محسوس کرتی ہیں، اب وہ کافی طویل عرصے بعد بالی ووڈ میں ایک بار پھر کم بیک کررہی ہیں۔ 

اپنی آئندہ آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی پروموشن کے لیے ساتھی اداکاروں ورون دھون، انیل کپور اور کیارا اڈوانی کے ساتھ ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کی۔

انہوں نے اپنی شادی کے دن کے حوالے سے اس پرمزاح واقعہ کے بارے میں مزید کہا کہ 1980 میں ہونے والی شادی کی اس تقریب کے دوران لوگوں کے جم غفیر سے ہم دونوں گھبرا گئے تھے کیونکہ میں نشے میں تھی اور رشی ہجوم سے پریشان تھے اس لیے دونوں بے ہوش ہوگئے تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید