تہران (جنگ نیوز )ایرانی پولیس نے جنوبی شہر شیراز میں سکیٹ بورڈنگ ڈے پر اسکارف نہ پہننے پر متعدد لڑکیوں اور منتظمین کو گرفتار کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شیراز کے پولیس سربراہ فراج شجائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’متعدد لڑکیوں نے کھیل کی تقریب کے اختتام پر مذہبی اقدار اور قانونی اصولوں کو ملحوظ خاطر نہ رکھتے ہوئے اپنے حجاب ہٹائے۔