• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات کے حلقہ پی کے 7 میں آج ضمنی انتخاب ہوگا

سوات کے حلقہ پی کے 7 میں آج ضمنی انتخاب ہوگا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی اس نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2  آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لئےکُل 124 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 12 حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔

یہ نشست اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید