لاہور(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 20حلقوںمیں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ضلعی انتظامیہ مداخلت کر رہی ہے‘یہ بات زبان زد عام ہے کہ 18سیٹیں مسلم لیگ (ن) اور 2سیٹیں تحریک انصاف کی ہوں گی ‘ الیکشن کمیشن ذمہ داریوں سے غافل رہا تو جمہوریت داؤ پر لگ جائے گی۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے پر الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق منگل کولاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بڑی آزمائش پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہے، لوگوں کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کم ہوتا جارہا ہے، 1970 کے بعد جتنے الیکشن ہوئے سب پر سوالیہ نشان ہے۔انتخابی اصلاحات اور الیکشن شفافیت کیلئے ہم آج بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔