• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کی گیس اور ڈیزل پر ٹیکس معطل کرنے کی تجویز

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ 3ماہ کے لیے ایندھن پر ریاستی اور وفاقی ٹیکس معطل کردیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح تیل کی بڑھتی قیمتوں کا اثر مکمل طور پر زائل تو نہیں ہو گا ،تاہم اس سے امریکی صارفین کی کسی حد تک دادرسی ضرور ہو سکے گی۔ امریکا میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔ ادھر کانگریس میں ریپبلکن کے علاوہ ڈیموکریٹک ارکان نے بھی بائیڈن کے خیال کی مخالفت کی ہے۔
یورپ سے سے مزید