• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب روبوٹک ہاتھ جسم کا حصہ محسوس ہوں گے، وی آر ڈیوائس تیار

جاپانی یونیورسٹیز کی ریسرچ ٹیم نے ایک ورچوئل رئیلٹی ڈیوائس تخلیق کی ہے جو اس کے صارف کو پیر کی حرکت سے روبوٹک بازو کو کنٹرول کرنے میں مدد دے گی۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ ڈیوائس کے استعمال کرنے والے افراد کو یہ روبوٹک بازو اپنے جسم کا حصہ محسوس ہوئے۔

اس ڈیوائس کا مقصد یہ ہے کہ اضافی اعضا نصب کرکے انسانی جسم کی فعالیت میں اضافہ کیا جاسکے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ورچوئل رئیلٹی ڈیوائس  کے ذریعے روبوٹک بازو بالکل انسانی بازو اور ٹانگوں کی طرح حرکت کریں گے۔

جیسے انسان اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں کو حرکت دینے سے متعلق سوچتا ہے اور پھر اعضا اسی طرح سے حرکت کرتے ہیں، اب یہ ڈیوائس روبوٹک بازوؤں کے ذریعے بھی ایسا ہی کام ممکن بناسکے گی۔

اس تحقیق میں چند افراد پر یہ تجربہ کرکے دیکھا گیا اور ان کے جسم میں روبوٹک بازو نصب کیے گئے۔

مذکورہ افراد نے ان بازوؤں کو حرکت دینے کے لیے صرف سوچا اور ان کو حرکت دے دی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل ایسا محسوس ہوا جیسے روبوٹک بازو ان کے جسم کا ہی حصہ ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید