• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، رات گئے 1713 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی ، ایوان نے رات گئے اجلاس میں مالی سال 2022-23 کے 1713 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں اپوزیشن غیر حاضر تھی لیکن ایم کیوایم موجود تھی ۔

 نئی تاریخ کے حوالے سے اجلاس 11 بجکر 55 منٹ 10 منٹ کے لئے ملتوی کیا گیا اور دوبارہ اجلاس رات 12 بجکر 8 منٹ پر شروع ہوا اور صرف 15 منٹ میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔

 قبل ازیں ایوان نے کثرت رائے سے 93 ارب کروڑ 56 روپے کاضمنی بجٹ منظور کر لیا ۔

 پیر کی شپ ایوان میں قائد ایوان وزیر اعلیٰ سندھ وزیر خزانہ مرادعلی شاہ نے ضمنی بجٹ منظوری کے لئے پیش کرتے ہوئے 78 مطالبات زر پیش کیے۔

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے اراکین کی جانب سے ضمنی بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کرائی گئی تھیں لیکن اجلاس میں اراکین کے موجود نہ ہونے پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد کردی گئیں اور ایوان نے کثرت رائے سے 93 ارب 56 کروڑروپے کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا۔جس کے بعدسندھ اسمبلی کا اجلاس یکم جولائی ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید