• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روالپنڈی کے شہری کراچی سے اسپین جاتے ہوئے آف لوڈ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےجعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔مسافروں میں وحید مراد اور ارسلان رزاق شامل ہیں۔ مسافر فلائٹ نمبر QR633 کے ذریعے اسپین جا رہے تھے۔مسافروں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا ۔مسافروں کے پاسپورٹ پر اسپین کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔مسافروں کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید