اسلام آباد ( فاروق/ اقدس)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طاہر نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور موضوع گفتگو رہے، تاجکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات کے لیے پاکستان کی دیرینہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ وہ اگلے سال تاجکستان کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتوں کے منتظر ہیں ۔