اسلام آباد(طاہر خلیل)قومی شخصیت میجر (ر) محمد عامر کی صاحبزادی کی رخصتی،اہم عسکری سیا سی شخصیات کی شرکت،شادی کی تقریب میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزائیں دیگر امور پر شرکا کی گفتگو ،تفصیلات کے مطابق میجر (ر) محمد عامر کی صاحبزادی عنوبہ عامر کی شادی ڈاکٹر مختار شاہ کے صاحبزادے جنید شاہ کے ساتھ انجام پائی،شادی کی تقریب اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی،جس میں اہم سیا سی عسکری شخصیات موجود تھیں،جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے دو سابق چیئرمین جنرل (ر) احسان الحق ،جنرل (ر) زبیر حیات ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عثمان پاشا،لیفٹیننٹ جنرل صلاح الدین ،سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر مرتضیٰ عباسی، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی،سینیٹر مشاہد حسین سید،مصطفیٰ حیدر سید،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، فیصل چوہدری،کنور محمد دلشاد،نواز رضا،سلیم صافی،مجیب الرحمان شامی سمیت دیگر شعبوں کی اہم شخصیات موجود تھیں،شادی کی تقریب میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا سمیت قومی صورتحال زیر گفتگو رہی ،شرکا مختلف پہلوؤں سے بات چیت کرتے رہے۔