ساہیوال ( جنگ نیوز ) ساہیو ال میں نوجوان خاتون کونوکری کا جھانسہ دےکر مبینہ گینگ ریپ، تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نوجوان خاتون کو اس کا سوشل میڈیا دوست اور ساتھی نے مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،خاتون کی شکایت پر غلہ منڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جو مفرور ہیں، ملزمان خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر تاندلیانوالہ سے ساہیوال لے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھیروانہ گاؤ ں تاندلیانوالہ کی رہائشی، خاتون کی ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر سے شناسائی ہوئی، ان کی آن لائن بات چیت دوستی میں بدل گئی، اس دوران ملزم نے حکمران جماعت کے ساتھ اپنے سیاسی روابط کے ذریعے خاتون کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا۔