کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں ایک مسافر ٹرین ہاتھیوں کے ایک ریوڑ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں7ہاتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔آسام ریاست میں پیش آنے والے اس حادثے میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، آسام بھارت میں موجود تقریباً 22 ہزار جنگلی ہاتھیوں میں سے 4 ہزار سے زائد کا مسکن ہے۔مقامی پولیس کے سینئر افسر وی وی راکیش ریڈی نے بتایا کہ 7 ہاتھی ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہاتھی زخمی ہوا، حادثے کے باعث ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، یہ ٹرین دور دراز ریاست میزورم سے نئی دہلی جا رہی تھی۔