کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے ملائیشیاء سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ملائیشیاء سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کو کراچی ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔مسافر فیصل حسین فلائٹ نمبر OD158 کے ذریعے ملائیشیاء سے کراچی ائرپورٹ پہنچا۔مسافر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔مسافر کے پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔سسٹم میں مذکورہ اسٹمپ کے حوالے سے بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے سفری دستاویزات ملائیشیاء میں رہائش پزیر ایجنٹ سے حاصل کئے اور ایجنٹ سے مجموعی طور پر 1000 ملائیشین رنگٹ کے عوض سفری دستاویزات حاصل کئے۔