• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب المرجب 1447 ہجری کا چاند آج نظر آنے کا امکان

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) خلائی و بالائے فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب 1447ہجری کا نیا چاند20دسمبر 2025 کو 06:43(پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) کے وقت پیدا ہونے کا امکان ہے۔21دسمبر2025کو غروب آفتاب کے وقت، چاند کی عمر تقریباً 35گھنٹے اور 26منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63منٹ متوقع ہے۔فلکیاتی عوامل کی روشنی میں، 21دسمبر 2025کی شام کو چاند کی آنکھوں سے رویت کے امکانات روشن ہیں۔ لہٰذا، رجب المرجب کا پہلا دن 22دسمبر 2025کو پڑ سکتا ہے۔اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید