کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے4پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا۔ 24منسوخ کر دی گئیں جبکہ 130پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے سیالکوٹ کی پروازیں پی ایف 783، 178 کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔ ابوظہبی لاہور کی پرواز کی ای وائی 284 ریاض لاہور ایس وی 736 کو اسلام اباد لینڈنگ کرائی گئی۔ کراچی اسکردو، سیالکوٹ سے شارجہ سیالکوٹ ریاض کراچی ابوظہبی دوحہ، دبئی جدہ، اسلام اباد گلگت، لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کی پروازیں منسوخ کی گئی۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 30، لاہور کی 40، کراچی کی 25، پشاور 9 سیالکوٹ 6 فیصل آباد 8 اور ملتان کی 11 پروازوں کی امد روانگی میں تاخیر ہوئی۔ لاہور اور کراچی کے مابین 10 پروازیں ایک سے 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئی۔