• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان اسکینڈل، مرکزی ملزم کی 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) نیب ذرائع کے مطابق کوہستان اسکینڈل کے بڑے ملزم نے 14ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست دیدی ہے قیصر اقبال محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا کوہستان مالی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست دے دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا، ملزم اور اس کی اہلیہ کے نام پر 10 ارب روپے کی گاڑیاں، بنگلے، پلازے، سونا اور دیگر اثاثے ہیں۔ 40 ارب روپے کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ماسٹر مائنڈ کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمدبکئے گئے 40 ارب کا کوہستان اسکینڈل، مرکزی کردار سمیت 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار گرفتار کئے گئے ،نیب ذرائع کے مطابق 4 ارب روپے کے اثاثے بے نامی ڈمپر ڈرائیور کے نام پر خریدے گئے۔بنیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کی جانب سے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو کو درخواست دے دی گئی ہے۔واضح رہے اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 8 اہم ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکر زاور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید