کراچی (نیوز ڈیسک)دل کی صحت میں صنفی فرق، خواتین کو مردوں پر برتر ی،خواتین کو دل کی بیماری سے بچاؤ کے لیے کم ورزش کافی، ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم ورزش سے دل کی صحت کے زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین ہفتے میں تقریباً 250 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمی سے دل کی بیماری کے خطرے میں 30 فیصد تک کمی کر سکتی ہیں.