کراچی (نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا روایتی حکیمی طبی طریقوں کی افادیت پر تحقیق کا اعلان جینومکس،AI و دماغی اسکیننگ جیسے جدید آلات سے روایتی طریقوں کی مؤثریت اور حفاظت کی سائنسی جانچ ممکن ، کچھ ممالک نے جڑی بوٹیوں و دیگر روایتی علاج کو دستاویزی شکل دیکر ضروری ادویات فہرست میں شامل کیا ہے۔ گارڈین کے مطابق عالمی ادارہ صحت (WHO) نے دنیا بھر میں صدیوں پرانی روایتی، تکمیلی اور یکجا طبی طریقوں (TCIM) کے فوائد پر تحقیق کرنے اور انہیں جدید طبی نظام میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ حکمت عملی شواہد کی بنیاد پر روایتی علاج کو شامل کرنے، معیاری ضابطے قائم کرنے، اور حفاظت و افادیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنائی گئی ہے۔جینومکس، مصنوعی ذہانت اور دماغی اسکیننگ جیسے جدید آلات کی مدد سے روایتی طریقوں کی مؤثریت اور حفاظت کی سائنسی جانچ ممکن ہوئی ہے۔