• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان کا سیکولر اسٹیٹ کا لبادہ اُتر چکا، فیصل ممتاز راٹھور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ہندوستان نے جو سیکولر اسٹیٹ کا لبادہ اوڑھا ہوا تھا وہ دنیا کے سامنے اُتر چکا ہے ۔ ہماری پوری کوشش ہے آزاد کشمیر میں الیکشن وقت پر اور فری اینڈ فیئر کرائے جائیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2006 سے گیارہ تک بھی جو حکومت بنی تھی اس میں بھی چار وزیراعظم آئے تھے ایک طرف اس بات کا تاثر اچھا نہیں جاتا لیکن ایک مثبت پہلو بھی اس میں موجود ہے کہ جب بھی تبدیلی آتی ہے ودھ ان ہاؤس آتی ہے یعنی جمہوریت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جو کہیں نہ کہیں پس پشت چلا گیا تھا وہ معرکہ حق کے بعد دنیا کے سامنے اُبھر کر آیا ہے اور ہمیں پھر موقع ملا ہے کہ اس موقع کو ضائع نہ کریں کشمیریوں نے اپنے خون سے قربانیاں دی ہیں اس کو رائیگاں کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا خمیازہ نظام کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، پاکستان ہندوستان کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ ہی یہی تھا ۔ بیس کیمپ کی حکومت کا جو کردار ہے ہم ایک حد سے زیادہ آگے نہیں جاسکتے جب تک اس میں پاکستان کی حکومتیں اس کو ترجیحی بنیادوں پر فوکس نہیں کریں گے ہم اس مسئلہ کو حل نہیں کر پائیں گے اور صدر ٹرمپ یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ یہ مسئلہ ہے اور اس بات سے اور موقع سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید