• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں سونے کی کان سے ایک نوجوان کان کن نے ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل دریافت کرلی ہے۔

اس نوجوان نے سونے کی کان سے وولی میموتھ (ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل) کے بچے کی تقریباََ  35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی لاش برآمد کی ہے۔

برفانی دور کے فوسلز ریکارڈ میں شامل، ہاتھیوں کی قدیم نسل کے اس بچےکی لاش سونے کی کان میں اب تک محفوظ تھی۔ 

قدیم حیاتیات کے ماہر گرانٹ زازولا نے بتایا کہ اس بچے کی سونڈ، دم اور چھوٹے چھوٹے کان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شمالی امریکا میں زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے سب سے اہم ترین دریافت ہے کیونکہ اس کی لاش پر کھال اور بال اب تک موجود ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسی طرح کی ہی ایک دریافت الاسکا میں بھی ہوئی تھی، جہاں 1948 میں ایفی نامی ایک جزوی میموتھ بچھڑا دریافت ہوا تھا۔ 

اس کے علاوہ 2007 میں سائبیریا میں ایک لیوبا نامی 42 ہزار سال پرانا شیرخوار ممی وولی میموتھ ملا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید