• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیل الرحمٰن قمر کا بہروز سبزواری کی معافی پر ردّعمل

خلیل الرحمٰن قمر کا بہروز سبزواری کی معافی پر ردّعمل
خلیل الرحمٰن قمر کا بہروز سبزواری کی معافی پر ردّعمل

پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا سینئر اداکار بہروز سبزواری کی معافی کے بعد بیان سامنے آگیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہروز سبزواری کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے حالیہ تبصرے پر مصنف سے معافی مانگ رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا یوٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے‘۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے ایسی کوئی بات انہوں نے محض مذاق میں کہی تھی اور ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آئے کہہ سکتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بہروز سبزواری سینئر اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ ”جیونیوز“ کے مزاح سے بھر پور پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں بطورِ مہمان شریک ہوئے تھے، شو کے دوران دونوں اداکاروں سے اُن کی نجی زندگی، یادگار واقعات اور آنے والے اہم پروجیکٹس کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی تھی۔

میزبان تابش ہاشمی نے ایک سیگمنٹ میں پاکستانی اداکاروں سمیت معروف شخصیات کے نام لیکر سوال کیا تھا کہ اگر یہ یہ لوگ اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

اس سیگمنٹ کے دوران جب مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا نام آیا تو بہروز سبزواری نے کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے۔

بعدازاں، بہروز سبزواری نے اپنے اس بیان پر خلیل الرحمٰن قمر سے معذرت کرلی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید