• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا ریستوران جہاں گاہکوں کو بد دُعائیں دی جاتی ہیں

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

آج تک آپ نے جس بھی ریستوران میں کھانا کھایا وہاں کا عملہ آپ سے بڑے ہی تمیز کے ساتھ پیش آیا ہوگا لیکن دُنیا میں ایک ایسا رستوران بھی موجود ہے جہاں کا عملہ اپنے گاہکوں کے ساتھ ناصرف بدتمیزی کرتا ہے بلکہ اُنہیں بد دُعائیں بھی دیتا ہے۔ 

 آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ’ کیرنس‘ نامی ایک ریستوران کھولا گیا ہے جو گاہکوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ بد دُعائیں بھی دیتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریستوران کے عملے کو گاہکوں کو بد دُعائیں دینے، اُن سے بدتمیزی کرنے اور اُنہیں نظر انداز کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اس کے علاوہ ریستوران کی دیواروں پر لگے بینرز پر بھی بدتمیز عملے جیسے ہی پیغامات تحریر کیے گئے ہیں۔

بد دُعائیں دینے کے ساتھ ساتھ عملہ گاہک کا کھانا کسی دوسری ٹیبل پر رکھ دیتا ہے اور پھر گاہک سے کہتا ہے کہ ’جب کھانا ہو تو یہاں سے اٹھالینا‘۔

 ریستوران کے ایک ویٹر نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی بدتمیزی کے جواب میں کسٹمر بھی اُن کے ساتھ بدتمیزی کرسکتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید