• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، سپر ہائی وے، ڈیفنس، محمود آباد اور نارتھ کراچی میں بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ کے ساحلی اضلاع، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔

یکم سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، اس حوالے سے اربن فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید