• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر نے حکومت کی شکایت پر جیو کے نمائندے کا بھارت میں اکاؤنٹ روک دیا

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ) مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے جیو اور دی نیوز لندن کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کا بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000کے تحت اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے ۔ بھارتی صحافی آدتیہ جھا نے اعلان کیا کہ جیو اور دی نیوز کے رپورٹر کا اکاؤنٹ بھارتی ریاست کی جانب سے قانونی مطالبے پر بلاک کیا گیا ۔ مرتضیٰ علی شاہ کے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر MurtazaViews @ اکاؤنٹ پر550000کے قر یب فالوورز ہیں۔ وہ17سال سے زیادہ عرصے سے دی نیوز اور جیو سے وابستہ ہیں اور پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کیلئے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ شاہ نے تصدیق کی کہ انہیں ٹوئٹر کی طرف سے اپنے اکاؤنٹ کے خلاف بھارت کی قانونی کارروائی کے بارے میں ای میل نوٹس ملا ہے ۔ مرتضیٰ علی شاہ نے ٹوئٹر کی طرف سے جو نوٹس شیئر کیا اس میں لکھا ہے کہ Hello@MurtazaViews بھارت کے مقامی قوانین کے تحت ٹوئٹر کی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کیلئے ہم نے ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت بھارت میں یہ اکاؤنٹ روک دیا ہے۔ تاہم کہیں اور کونٹینٹ دستیاب رہیں گے۔

یورپ سے سے مزید