• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولین اسانج نے امریکا حوالگی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے لندن ہائی کورٹ میں برطانوی حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

دو ہفتے قبل برطانوی حکومت نے امریکا کی درخواست منظور کرتے ہوئے جولین اسانج کی امریکا حوالگی کا فیصلہ کیا تھا۔

اسانج کی قانونی ٹیم نے ہائی کورٹ میں حکومتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، ان کے بھائی گیبریئل شپٹن نے تصدیق کردی ہے۔

اپیل کی سماعت کے لیے ہائی کورٹ کی طرف سے اس کی منظوری ضروری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شپٹن نے آسٹریلوی حکومت سے اس معاملے کو حتمی نتیجے پر پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے 50 سالہ اسانج امریکی حکام کو 18 الزامات میں مطلوب ہیں، اُن پر جاسوسی کا بھی الزام ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسانج نے امریکا کے خفیہ عسکری ریکارڈ اور سفارتی کیبلز شائع کرکے زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

پچھلے مہینے برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے جولین اسانج کی امریکا حوالگی کی منظوری دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید