کیف(جنگ نیوز)یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا کے قریب روس کے میزائل حملے میں 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب روسی فوجی اسنیک آئی لینڈ سے پیچھے ہٹ گئے تھے،بتایا جاتا ہے کہ روس نے رات کے اوقات میں 14منزلہ عمارت پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 21افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی افراد کے مطابق رات کے وقت ایک زور دار دھماکا ہوا،یہ روس کا فضائی حملہ تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔