• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک ریپبلک نے یورپین یونین کے صدر کی ذمہ داری سنبھال لیں

برسلز (حافظ انیب راشد) چیک ریپبلک نے یکم جولائی سے آئندہ 6 ماہ کیلئے یورپین یونین کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔چیک ریپبلک نے یہ ذمہ داری فرانس سے حاصل کی جس نے اس سال کے پہلے 6ماہ کے عرصے میں اپنے حصے کا کام نبھایا،یاد رہے کہ یورپین یونین کی روایت کے مطابق اس کے مستقل فنکشنل اداروں یورپین کونسل اور یورپین کمیشن کے علاوہ اس کا ہر ملک 6ماہ کیلئے اس کی صدارت سنبھالتا ہے، جہاں وہ روٹین کی چیزوں سے آگاہی کے علاوہ یورپین یونین کی ترقی کیلئے اپنے منصوبے اور تخیلات بھی پیش کرتا ہے، اس حوالے سے یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے چیک وزیراعظم پیٹر فیالا کے ہمراہ پراگ میں ایک پریس کانفرنس بھی کی۔ چیک وزیراعظم نے اس موقع پر یوکرین میں جنگ، توانائی کے بحران اور اس کے نتیجے میں معیشت کی بحالی کو اپنے دور صدارت کیلئے اہم چیلنجز قرار دیا جب کہ یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے کہا کہ ہر 6 ماہ کے بعد صدارت کی تبدیلی ہماری ترجیحات کو آگے لے جانے کی طاقت رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ یورپین یونین کا موجودہ صدر ملک چیک ریپبلک یورپین یونین کا 2004 میں ممبر بنا تھا، اس لینڈ لاک ملک کی آبادی ساڑھے 11ملین کے قریب ہے ، اپنی شمولیت کے بعد سے یہ دوسرا موقع ہے جب اس نے یورپین یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔ اس نے اپنے دور صدارت کیلئے Europe as a task. Re think , Rebuild ۔ کا سلوگن چُنا ہے۔
یورپ سے سے مزید