کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہا خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، خاران، ژوب ، بارکھان ، سبی ، کوہلو، زیارت ، نصیر آباد اور ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میںدرجہ حرارت42، گوادر35، قلات36، تربت36،سبی 46اور نوکنڈی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوصوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، خاران، ژوب ، بارکھان ، سبی ، کوہلو، زیارت ، نصیر آباد اور ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔