پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نصر اللہ خان نے پشاور مریم زئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر نثار کے قتل مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی اور ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عکاش سکنہ مریم زئی نے اپنے گاؤں کے نوجوان شاعر نثار کو قتل کیا تھا اور نعش کو باغ کلے میں پھینک دیا تھا جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرائی، گزشتہ روز جب عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر ضمانت درخوا ست کی سماعت شروع ہوئی تو مدعی مقدمہ کی جانب سے نوشیر خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جس سے ملزم کے خلاف جرم ثابت ہو سکتا ہے لہذا ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی جائے، عدالت نے دلائل مکمل ہو نے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی۔