• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کرپشن کیس، ملزم کی 4کروڑ 20لاکھ کی پلی بارگین کی درخواست منظور

پشاور (نیوز رپورٹر) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے ادویات کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے گرفتار ملزم شہباز کی جانب سے 4 کروڑ 20لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی، چیئرمین نیب نے پلی بارگین کی درخواست کی منظوری دی جبکہ احتساب عدالت نے بھی پلی بارگین کی توثیق کردی ہے۔ نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزمان پر خیبر پختونخوا کے مختلف اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر یونٹس کے لیے ادویات کی خریداری میں بدعنوانی اور سرکاری خزانے کے فنڈز میں غبن کے الزامات ہیں۔ نیب نے ادویات کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور دیگر ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ نیب حکام کے مطابق ادویات اسکینڈل میں گرفتار دیگر ملزمان کی جانب سے بھی پلی بارگین کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔
پشاور سے مزید