• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ہاؤسنگ کی ای کھلی کچہری، عوامی مسائل ومنصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

پشاور(جنگ نیوز)سیکرٹری ہاؤسنگ خیبر پختونخوا محمد انور خان کی زیرِ صدارت بدھ کے روز محکمہ ہاؤسنگ کے کمیٹی روم میں ای کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ محمد زاہد خان، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ای کچہری کے دوران عوام نے سوشل میڈیا، ٹیلی فون کالز اور پیغامات کے ذریعے شرکت کی اور سرکاری پلاٹس کے حصول، پشاور ویلی منصوبے، جلوزئی، جرما، ملازئی اور ہنگو ٹاؤن شپ سمیت مختلف ہاؤسنگ منصوبوں سے متعلق سوالات کیے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور خان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے پینل فائنل کر لیے گئے ہیں اور بہت جلد تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو ٹاؤن شپ میں بجلی اور پانی کی فراہمی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیو پشاور ویلی ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور ویلی منصوبہ صوبے کا اہم منصوبہ ہے اور اس کی تکمیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملازئی ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ مقامی آبادی کے تعاون اور شمولیت کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔
پشاور سے مزید