• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ اور پشاور سے ایک کلو آئس اور ہزاروں نشہ آور گولیا ں برآمد، دو ملزمان گرفتار

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے پشاور اور چارسدہ میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 1005 گرام آئس اور 7174 (4623 گرام) نشہ آور گولیاں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ۔ محکمہ ایکسائز سے کے مطابق تھانہ ایکسائز چارسدہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر کار کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران 1005 گرام آئس برآمد ہوئی اور مہمند خان ولد محمد انور، سکنہ اجون کلے شوڈاگ، تنگی کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز چارسدہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں ایکسائز انٹیلیجنس بیورو سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر پشاور رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک پشاور کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ڈرائیور سیٹ کے پیچھے چھپائی گئی 7174 (4623 گرام) نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ کارروائی کے دوران سردار خان، کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید