• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور کے مستحق طالبات میں چیکس تقسیم

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ویمن ایمپاورمنٹ ملک لیاقت علی خان نے منگل کے روزسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور سے میٹرک اور ایف اے مکمل کرنے والی خصوصی اور مستحق طالبات میں فی کس 30ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے۔اس حوالے سے پشاور میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری سماجی بہبود شریف حسین اور ڈائریکٹر سماجی بہبود محمد صالح بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید