• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینائی سے متاثرہ طالبعلم نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ بحال نہ کرنے پر پشاورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور(نیوز رپورٹر)آنکھوں کی بینائی سے متاثرہ طالبعلم نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ بحال نہ کرنے اور اسے دوبارہ داخلہ کرانے کیخلاف پشاورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔رٹ محمد شاہ زیب نامی طالبعلم نے خیال محمد مہمند ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے درخواست گزار نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادایبٹ آباد کیمپس میں بی ایس سافٹ و ئر انجینئرنگ پروگرام میں داخلہ لیا اور2 سمسٹر کامیابی سے مکمل کیے تاہم اس دوران وہ بیمار پڑگیااور 18اکتوبر2023سے اس کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی جس کیلئے اس نے علاج شروع کیا ۔ ان کی متاثرہ آنکھ کا تین مرتبہ آپریشن کیا گیا ،جبکہ اس نے یونیورسٹی کو اس کا امتحان اوراکیڈیمک سٹیٹس منجمد کرنے کی بھی درخواست کی تھی ۔ بعد میں جب اس نے کلاسز دوبارہ شروع کرنا چاہا تو اس کی درخواست مسترد کی گئی اور بتایاگیاکہ وہ دوبارہ داخلہ کیلئے فیس جمع کرے گا۔رٹ کے مطابق وہ تھرڈ سمیسٹر سے اپنا داخلہ دوبارہ بحال کرناچاہتا ہے تاہم اسے دوبارہ سے ایڈمیشن کا کہاجارہاہے جو غیرقانونی اور غیرآئینی اقدام ہے۔
پشاور سے مزید