پشاور ( لیڈی رپورٹر) ڈاکٹر نے ہسپتالوں سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیاخیبر پختونخوا کہ ہسپتالوں میں گزشتہ 24 روز سے بنیادی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کے لیے ہڑتال کرنے والی ڈاکٹروں کی تنظیم نیوٹرل ڈاکٹرز فورم نے قلم چھوڑ ہڑتال کے ہسپتالوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں کا رخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار نیوٹرل ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر عدنان افریدی نے لیڈی ریڈنگ پشاور ہسپتال، حیات اباد میڈیکل کمپلیکس، خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور اور خیبر پختون خواہ کے دیگر ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ڈاکٹر عدنان افریدی نے کہا کہ گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل پشاور میں انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کے ذریعے احتجاج کرنے والے پرامن ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ثابت ہو گیا کہ اب ڈاکٹر اپنے ہسپتالوں میں بھی محفوظ نہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب قلم چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ڈاکٹر اپنے گھروں کو جائیں گے اور ہسپتالوں کے وارڈوں میں صرف ایک ڈاکٹر ڈیوٹی سر انجام دے گا اور ایمرجنسی کور بھی دیا جائے گا ۔