• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں بڑی کارروائی، 240کلو گرام چرس برآمد

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران صوابی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک گاڑی سے 240کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی۔صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز کی کاؤنٹر نارکوٹکس ٹیمیں صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ اور کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز ماجد خان کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ایکسائز صوابی فیصل خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پشاور سے مزید