• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے تحفظ کے اقدامات بارے نجی ادارے کا اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)ہیلویٹاس پاکستان کے زیر اہتمام انکلیوسیو پروٹیکشن فار ولنریبل چلڈرن منصوبے کے تحت رابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے نمائندوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحافیوں، تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد، قانونی ماہرین اور سماجی کارکنوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فرنٹ لائن ورکرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات، حالیہ تربیتی پروگرامز کے اثرات اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے بتایا کہ تربیتی پروگرامز کے بعد بچوں کے تحفظ کے حوالے سے عملی سطح پر بہتری سامنے آئی ہے، جس میں سکول سے باہر بچوں کے دوبارہ داخلوں میں اضافہ، بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی میں بہتری اور تعلیم و فنی تربیت کے ذریعے چائلڈ لیبر میں کمی کیلئے اقدامات شامل ہیں۔
پشاور سے مزید