لاہور کے علاقے شاد باغ میں پرانے ٹائروں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔
آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گودام میں موجود تمام سامان جل گیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی آج افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے کابل میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
رینجرز کے اعلیٰ عہدیداروں نے پروفیسر آفاق کو یقین دلایا کہ ملوث اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں کلیئر کر دی گئیں۔
شہید میجر رب نواز گیلانی کا جسد خاکی مظفرآباد میں ان کی رہائش گاہ علامہ اقبال نیلم برج سے اٹھایا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ یونیورسٹی کالج گراونڈ میں ادا کی گئی۔
پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سندھ کی دوسری بڑی انجنئیرنگ یونیورسٹی جامعہ این ای ڈی کے لیے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے میدان مار لیا ہے جس کے 89 فیصد بچے داخلہ ٹیسٹ میں پاس ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بریکوٹ میں دریائےسوات سے ایک بچے کی لاش ملی، بچے کی شناخت سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بچے عبداللّٰہ کی ہے، بچے کی تلاش کیلئے دریائے سوات میں مسلسل سرچ آپریشن جاری تھا۔
جامعہ کراچی میں دفترِ مشیرِ امورِ طلبہ اور و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام سالانہ عظیم الشان یوم حسین رضی اللّٰہ عنہ کا انعقاد پارکنگ گراؤنڈ نزد آرٹس لابی میں کیا گیا جس میں اساتذہ سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایس ایس پی شیعب میمن کا کہنا ہے کہ چار سال کے بچے کو گزشتہ سال یکم دسمبر کو رحمت جان کالونی سعیدآباد سے اغواء کیا گیا تھا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو اغوا کار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک کا کہا جبکہ اپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، وزیر اعظم کو ملک میں جاری مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔
نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ملی بھگت سے سرکاری خزانے سے اربوں روپے نکالے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کا چھٹا فلور پانچویں منزل پر گرا، چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین بہنیں ہیں۔
مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی مسلسل اور انتھک کوششیں قابلِ ستائش اور لائقِ تحسین ہیں۔