• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخلیقی صلاحیت کے نام پر مذہب نہیں بیچنا چاہیے، نصرت جہاں

اداکارہ اور کانگریس رہنما نصرت جہاں
اداکارہ اور کانگریس رہنما نصرت جہاں

فلمساز لینا مانی میکالائی نے اپنی نئی دستاویزی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا۔

پوسٹر میں ہندو دیوی ’کالی ماتا‘ کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر مانی میکالائی کی گرفتار کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

اس معاملے پر اداکارہ اور لوک سبھا میں کانگریس رکن نصرت جہاں نے کہا کہ تخلیقی صلاحیت کے نام پر مذہب نہیں بیچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں بیٹھ کر یہ مسالہ دیکھنا اچھا لگتا ہے، میں ہمیشہ تخلیقی صلاحیت اور انفرادیت کی حمایت کرتی ہوں لیکن میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ مذہبی جذبات مجروح نہیں کرنے چاہئیں۔

نصرت جہاں نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہیں کروں گی، نا ہی کچھ ایسا تخلیق کروں گی جو مذہب سے متصادم ہو۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں نصرت جہاں نے دیوی دُرگا ماتا کا روپ دھار کر ایک فوٹوشوٹ کروایا تھا جس کے بعد انہیں قتل کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید