• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کے اعداد و شمار جاری کردیے

اس سال کتنے عازمین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں، اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے 3 لاکھ 75 ہزار  918 عازمین حج مدینہ پہنچ چکے ہیں، غیر ملکی پروازوں سے 3 لاکھ 5 ہزار 437 عازمین حج مدینہ پہنچے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زمینی راستوں سے 19 ہزار 250 عازمین مدینہ منورہ پہنچے، مدینہ پہنچنے والے 7 ہزار 444 عازمین حج بنگلادیش کے ہیں۔

 وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دوسری بڑی تعداد 7 ہزار 261 پاکستانی عازمین حج کی ہے، بھارت سے  5 ہزار 939، نائجیریا سے 4 ہزار 926، ایران سے 3 ہزار 51 عازمین حج مدینہ پہنچے۔

گزشتہ چند روز میں 3 لاکھ 21 ہزار 269 عازمین حج مدینہ سے مکہ روانہ ہوئے، مدینہ منورہ میں تاحال 54 ہزار 619 عازمین حج مقیم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید