• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کشمیر لیگ کا این او سی نہیں ملیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ میں ملک کا کوئی مشہور کھلاڑی شریک نہیں ہوسکے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کرکٹرز کو اس سال بھی این او سی جاری نہیں کیےجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کو بھی این او سی نہیں ملےگا، قومی ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہونےکے باعث این او سی نہیں دیے جارہےہیں، پی سی بی نے کے پی ایل انتظامیہ کو مختلف قواعد و ضوابط مکمل کرنے کا کہا ہے،کے پی ایل کے لئے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید