ناگویا ( نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز میں پاکستان کی 55 سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی نوشین اسلم سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں ۔ ان کے بعد بھارت کی گھڑ سوار شروتی وورا ہیں جن کی عمر54 سال دس ماہ ہیں، ازبکستان کی عالمی شہرت یافتہ جمناسٹ اوکسانا چوسوویتینا50 اور بھارتی شوٹرز معراج احمد خان50، 50سال دیگر عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔ ازبک جمناسٹ اوکسانا 8 اولمپکس کھیلنے کے ریکارڈ کے ساتھ اس بار بھی توجہ کا مرکز ہیں، دوسری جانب سب سے کم عمر ایتھلیٹ جاپان کے 11 سالہ یوکی کوری ہارا ہیں جو ای اسپورٹس میں ایکشن میں ہیں،پاکستان کی کم عمر کھلاڑی اسکواش کی ماہ نور علی ہیں جو 13 سال کی ہیں۔