کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن اسٹیٹ بینک کے اوپنرحسن رضا نے ناقابل شکست ڈبل سنچری ، غنی کے علی رزاق، اسٹیٹ بینک کے عبداللہ فضل، کے آر ایل کے سرمد بھٹی، کنگز مین کے محمد حریرہ نے سنچریاں بنائیں۔ اسلام آباد میں غنی کے 322 رنز کے جواب میں اسٹیٹ بینک نے بغیر کسی نقصان 378 رنز بنا لیے۔ حسن رضا 204 اور عبداللہ فضل 168 پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ ایبٹ آباد میں کے آر ایل اور اوجی ڈی سی ایل کے درمیان صرف 49 اوورز کا کھیل ہوسکا ۔ کے آر ایل نے 377 رنزبنائے ۔ پشاور میں ایم آئی ٹی سلیوشنز نے 434رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ جواب میں ایس این جی پی ایل نے32 پر تین وکٹیں گنوادیں ۔ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی نے سرکاری ٹی وی کیخلاف دو وکٹوں پر 237رنز بنا لیے۔ محمد حریرہ 133پر ناٹ آئوٹ ہیں۔