ناگویا ( نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان16سال بعد انفرادی مقابلوں میں میڈل ٹیبل پر آگیا۔ ادھر چین کے 19 سالہ پیراک ژانگ زانشوہ نے 400میٹر فری اسٹائل میں سات گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ نور زمان اور عشب عرفان نے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ برانز میڈل جیت لیا ہے۔ نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کونگ کے چی ہی لیونگ اور عشب عرفان نے بھارت کے ویر چوٹرانی کو ہرایا ۔ پول والٹ خواتین مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ نورین حسین پہلی مارک تک نہ پہنچ سکیں اور ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ایتھلیکٹس آفیشلز کے مطابق انہیںمسلز کی پرابلم ہوگئی تھی۔ بیڈ منٹن میں محمد علی لاروش اور ماہور شہزاد کو جنوبی کوریا کے خلاف مکسڈ ڈبلز میں شکست ہوئی ۔ انفرای مقابلے میں محمد علی لاروش کو پہلے ہی راؤنڈ میں مات ہوئی ۔ سوئمنگ میں عائشہ حیات خواتین کی50میٹرز بٹر فلائی میں 28کھلاڑیوں میں25ویں پوزیشن پر رہیں،50میٹرز بٹر فلائی میں حمزہ آصف بھی ناکام رہے ،تلوار بازی میں چین نے پاکستان کو شکست دی ۔سوئمنگ کے مقابلوں کے آخری دن چینی ایتھلیٹس نے ریکارڈ 30 گولڈ میڈلز جیتے ۔ مینز کرکٹ میں ہانگ کانگ نے عمان اور نیپال نے افغانستان کو شکست دے دی۔ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں سُروچی سنگھ اور کمل جیت نے ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ چین نے 98گولڈ، 37سلور اور24 برانز میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔