ناگویا ( نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز میں تین گولڈمیڈلز اور ہر بار ایک نیا معیار قائم کرنے والی 13 سالہ چینی پیراک یو زیڈی اب بھی اپنی پر فارمنس سے خوش نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن جاکر خامیوں کا جائزہ لوں گی کہ مزید بہتری کیسے ہوسکتی ہے۔ یو نے 00 میٹر بٹر فلائی ، 200 میٹر انفرادی میڈلے، 400 میٹر انفرادی میڈلے میں گولڈ میڈلز جیتے۔ انہیں عمدہ کار کردگی پر ملکہ پیراک کاخطاب اور شیلڈ بھی دی گئی ۔