کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کھلاڑیوں کی ریٹینر فیس میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا، جس کے باعث ان کی آمدنی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ مالی، ترقیاتی اور مسابقتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے۔ بین الاقوامی کھلاڑی 12 ماہ کے معاہدوں پر برقرار رہیں گے۔