• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق مچھ کا رہائشی بہادر خان ولد حاجی نظام گزشتہ روز سریاب روڈ کے علاقے شفیع کالونی میں اپنے رشتے دار کے گھر سے پید ل سبزل روڈ پر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید